20 جون 2014 - 13:49
آیت اللہ سیستانی: داعش کو فی الفور عراق سے نکال باہر کیا جائے/ مجاہدین کا امام حسین (ع) کے ساتھ عہدہ و پیمان+ تصاویر

حضرت آیت اللہ سیستانی نے ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ عراقی عوام فی الفور داعش کو عراق سے نکال باہر کریں۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل نے فوری خبر دے کر رپورٹ دی ہے کہ جہان تشیع کے مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے ایک بار پھر عراق میں داعش کی طرف سے ہونے والے بھیانک جرائم کو روکنے کے لئے عوام کو میدان جنگ میں نکلنے پر تاکید کی ہے۔
اس مرجع تقلید نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تکفیری گروہ داعش کو فی الفور عراق سے نکال باہر کیا جائے۔
ادھر عراق کے مختلف شہروں سے عوام نے آیت اللہ سیستانی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عراق کے مقدس مقامات کی حفاظت کرنے کے لیے لباس رزم پہن کر عراقی فوج کے ہمراہ داعش کا مقابلہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دسیوں عراقی جوانوں نے لباس رزم پہن کرآج امام حسین (ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضے پر حاضر ہو کر قسم کھائی ہے کہ ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک ان مقدس مقامات کا دفاع کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲